مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے قائم مقام بریگیڈیئر جنرل حیدری نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ کے توازن کو تبدیل کرنا دشمن کے وہم و گمان سے بھی باہر تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز خطے کا ایک اہم اور تزویراتی مقام ہے، جس میں علاقائی اور عالمی معاملات پر وسیع اثر ڈالنے کی صلاحیت موجود ہے۔
جنرل حیدری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی تزویراتی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا کے اقتصادی معاملات پر نمایاں اثر ڈالنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے حالیہ جنگ میں ایران کی اہم پالیسیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو یہ توقع نہیں تھی کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ کے معادلات تبدیل کرکے میدانِ جنگ کو علاقائی سطح تک وسیع کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
آپ کا تبصرہ